ڈپٹی کمشنر آف پولیس(سائبر سل یونٹ) برائے اسپیشل سل انیش رائے کی جانب سے وکیل امیت مہاجن کے ذریعہ دائر کردہ اپنے حلف نامہ میں مذکورہ پولیس نے کہاکہ یہ الزامات ”جھوٹے اور حقیقت میں غلط“ ہیں۔
نئی دہلی۔دہلی پولیس نے منگل کے روز دہلی ہائی کورٹ کو بتایاکہ انہوں نے میڈیا اداروں کو ٹول کٹ معاملے کی ایک ملزم موسمی جہدکار دیشا راؤ کے خلاف جاری جانچ میں کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔
دہلی پولیس نے اپنے حلف نامہ میں کہاکہ”کوئی بھی معلومات/دستاویز کیس فائل کا حصہ ہے بشمول چیاٹس نہ تو جواب دہندگان نمبر 1(دہلی پولیس) کسی میڈیا ہاوز یا فرد سے شیئر نہیں کیاہے سوائے اس جانکاری کے لئے جو اعلانیہ طور پر پریس کانفرنس کے ذریعہ پیش یا نشر کی گئی ہے‘ جو معاملہ ریکارڈ ہے‘ اس کو نہ تو شیئر کیاگیاہے اور نہ ہی اس کا منظرعام پر لانے کا جواب دہندگان نمبر 1کاکام کیاہے“۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس(سائبر سل یونٹ) برائے اسپیشل سل انیش رائے کی جانب سے وکیل امیت مہاجن کے ذریعہ دائر کردہ اپنے حلف نامہ میں مذکورہ پولیس نے کہاکہ یہ الزامات ”جھوٹے اور حقیقت میں غلط“ ہیں۔
دہلی پولیس کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے وکیل راجت نائیر نے ان کی جانب سے جانکاری کے افشاء ہونے کی بات سے انکار کیاہے۔ معاملے کی سنوائی کرنے والی جسٹس ریکھا پلے نے کیس کی سنوائی کے لئے 17ستمبر کی اگلی تاریخ مقرر کی ہے۔
دیشا راوی نے اپنی درخواست وکلاء ابھینو ساکھری‘ سنجانا سری مار او رکرشنیش باپت کے ذریعہ جو دائر کی ہے اس میں درخواست گذار کی خانگی چیاٹس‘ بات چیت کے مبینہ مواد کے بشمو ل ایف آر ائی سے متعلق تحقیقاتی مواد کسی تیسرے فریق یا میڈیا ہاوز کو لیک کرنے سے منع کرنے کی مانگ کی ہے۔