کراچی۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس گیمز کے نامکمل کوالیفائی رائونڈ آئندہ سال29 جون تک مکمل کر لئے جائیں گے، آئی او سی نے تمام فیڈریشنوں کو اپنے نئے شیڈول مرتب کر کے دوماہ تک آئی او سی کو بھیجنے کی ہدایت دی ہے اورکہا ہے کہ جو کھلاڑی اولمپکس2020 میں کوالیفائی کرچکے تھے ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی لیکن آئی او سی کی خواہش ہے کو کھلاڑی کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے رسائی رائونڈ سے کامیابی حاصل کر سکتے تھے ان کے بارے میں بھی پالیسی میں کچھ نرمی کی جائے۔ باکسنگ کے حوالے سے عمر کے بارے میں پالیسی میں کچھ ردو بدل کا امکان ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس نے اعلان کیا کہ کوالیفائی کرنے کے لئے اس کی نئی ونڈو یکم دسمبر سے 29 جون 2021 تک جاری رہے گی۔
اولمپکس کی مشعل روک دی گئی
ٹوکیو ۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی اولمپکس کمیٹی نے گیمزکے مشعل کی نمائش فوری طور پر روک دی ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے بعد کیا گیا ہے۔ اولمپکس شعلہ ان دنوں فوکوشیما میں نمائش کیلئے رکھا گیا تھا۔ عالمی وبا کے سبب اولمپکس ملتوی ہونے کے بعد منتظمین نے عوام میں جذبہ بیدار رکھنے کی غرض سے مشعل کو اپریل کے آخر تک مختلف شہروں میں عوام کے سامنے پیش کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔