ٹوکیو اولمپکس، چند ہفتے باقی لیکن سوالیہ نشان ہنوز باقی

   

ٹوکیو ۔ٹوکیو اولمپکس کا آغاز ہونے میں اب چند ہی ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ایونٹ کی مشعل میاگی کے دورے پر ہے جہاں سے وہ کل سینڈائی سٹی پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔جاپان کے مشرقی ساحل پر واقع یامموٹو ٹاون پر جب مشعل پہنچی تو اس کا استقبال شاندار انداز میں کیا گیا۔ شائقین اولمپکس مشعل کی ریلے کے لئے تمام ترکووڈ ایس او پیز کے تحت موجود تھے۔شائقین میں جوش وخروش کچھ اس لئے بھی زیادہ تھا کہ اولمپکس آرگنائزر نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ اولپکس کے مقابلے دیکھنے کیلئے پچاس فیصد شائقین میدانوں پر آسکیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ دس ہزار شائقین اپنے پسندیدہ مقابلے دیکھنے کے اہل ہوں گے۔ٹوکیو اولمپکس کے مشعل ریلے کا سفر جاری ہے جس نے جاپان کے 47 صوبوں کا دورہ کرنا ہے جبکہ 41 صوبوں میں ریلے اپنا سفر مکمل کرچکی ہے۔