ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری

   

کراچی : ٹوکیو اولمپکس کے 50میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی تیراک بسمہ خان کو ناکامی ہوئی۔ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، خواتین کی 50میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی بسمہ خان نے حصہ لیا، 50میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں ان کی ٹائمنگ 27اعشاریہ 78 سیکنڈ رہی۔اس ایونٹ میں 81 تیراکوں نے شرکت کی بسمہ خان کا نمبر 56واں رہا، بسمہ خان کی ناکامی کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے پاکستانی ایتھلیٹس کے باہر ہونے کی تعداد 6 ہوگئی۔اولمپکس مقابلوں میں اب پاکستان کے 3 ایتھلیٹس باقی بچے ہیں۔ جبکہ نیدرلینڈز اور برطانیہ نے بھی رسائی حاصل کر لی۔اگر ماباقی 3 کھلاڑی بھی اولمپکس میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تو یہ پاکستان کے لیے بڑی شرمناک بات ہوگی ۔