ٹوکیو اولمپکس میں 458 کورونا کے معاملات

   

ٹوکیو ۔ ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے پیر کے دن تازہ ترین تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مقابلوں کے دوران ایک دن میں 28 نئے معاملات کی توثیق کی ہے لیکن ان میں کسی بھی معاملہ میں کھلاڑیوں کے متاثر ہونے کی کوئی خبر نہیں حالانکہ 32 ویں اولمپکس کا اتوار کو اختتام عمل میں آیا۔ اولمپکس کے دوران جہاں روزانہ کی بنیاد پر کھلاڑیوں، عملہ، عہدیداروں اور دیگر افراد کا کورونا ٹسٹ لیا جارہا تھا اس میں تمام کھیلوں کے دوران 458 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔