ٹوکیو اولمپکس کیلئے کورونا وائرس کا ٹیکہ ضروری

   

لندن ۔18 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) برطانوی طبی ماہرین نے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین لازمی قرار دے دی ہے۔برطانوی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ملتوی کیے جانیوالے ٹوکیواولمپکس اور پیرا لمپکس کا انحصار ویکسین پر ہے۔ ویکسین کے بارے میں سن رہے ہیں کہ یہ دنیا کے لیے انقلابی تبدیلی ہوگی۔ طبی ماہرین کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کا ویکسین کے بغیر سوچنا غیر حقیقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس کو کورونا وائرس کے باعث اگلے برس تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔ٹوکیو اولمپکس اگلے برس 23 جولائی سے 8اگست تک مقرر کیے گئے ہیں۔ یادر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس کو2020 کے بجائے 2021 میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔