ٹوکیو اولمپکس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

   

ٹوکیو ۔اولمپکس کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ اولمپک مشعل جاپان کے تاریخی شیزوکا پراونس میں پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تماشائیون کی بڑی تعداد سڑک کے دونوں کنارے موجود تھی لیکن جاپان کے میڈیا رپورٹس کے مطابق کووڈ پروٹوکولز کی سختی نہیں دیکھی گئی۔علاوہ ازیں یوگنڈا کی ٹیم کی یہاں آمد کے بعد اس کے ارکان کا کورونا ٹسٹ کیا گیا جس میں ایک رکن کے وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔تفصیلات کے بموجب یوگنڈا اولمپک ٹیم کے ایک رکن کا کوویڈ ٹسٹ مثبت آیا ہے جیسا کہ یوگنڈا اولمپک ٹیم کے جاپان پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹسٹ کیا گیا جس میں ایک رکن وائرس سے متاثر پایا گیا ۔