ٹوکیو اولمپک ،حکومت سے مقابلوں کو منسوخ کرنے کی درخواست

   

ماسکو: ٹوکیو اولمپک اور پَیرالِمپِک کھیلوں کے آفیشیل میڈیا پارٹنر میں سے ایک جاپانی اخبار اساہی شِنبُن نے عوامی سلامتی کے لئے کورونا وبا کے سلسلے میں خطروں اور ملک کے صحت نظام پر دباؤکا حوالہ دیتے ہوئے جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدے سُوگا سے اولمپک کھیلوں کومنسوخ کرنے کی درخواست کی ہے ۔ اساہی شِنبُن کی مجلس ادارت (ایڈیٹوریل ٹیم) نے چہارشنبہ کو ایک بیان میں کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم یوشی ہیدے سُوگا امن اور غیر جانبداری سے صورتحال کا تجزیہ کریں اور اس گرمی اولمپک کھیلوں کے انعقاد کو مسترد کرنے کا فیصلہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ پورے ملک میں کچھ سروے کے مطابق جاپان کے زیادہ تر لوگ اولمپک کو منسوخ کرنے کے حق میں ہیں۔ چہارشنبہ تک ٹوکیو سمیت اولمپک کی میزبانی کرنے والے جاپان کے زیادہ تر صوبوں میں ایمرجنسی نافذ رہی، حالانکہ گذشتہ ہفتے اولمپک کھیلوں کے کوآرڈینیٹر کمیشن کے چیئرمین جان کوٹس نے کہا تھا کہ جاپان کے دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ ہونے پر بھی ٹوکیو اولمپک کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹوکیو اولمپک کا 23 جولائی سے 8اگست کے درمیان ہونا ہے ۔