ٹوکیو اولمپک میں کورونا کے مزید 21 نئے معاملے

   

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی نے ہفتہ کھیلوں سے منسلک اور 21 لوگوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے حالانکہ ان متاثرین میں کوئی ایتھلیٹ نہیں ہے۔جو لوگ کورونا پازیٹو پائے گئے وہ ٹھیکیدار اور ملازمین ہیں جو مقابلے کے انعقاد میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یکم جولائی سے ٹوکیو اولمپکس میں کورونا وائرس کے معاملوں کی کل تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے ۔ اتیھلیٹس کے کورونا سے متاثر نہ پائے جانے پر عہدیداران نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ آئندہ احتیاطی اقدامات میں مزید اضافہ کردیا جائے گا تاکہ کوئی بھی کھلاڑی کورونا کے نئے ویرینٹ کی زد میں بھی نہ آسکے ۔