ٹوکیو میں 12 جولائی سے ایمرجنسی نافذ

   

ٹوکیو : جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 12 جولائی سے 22 اگست تک کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی صورتحال نافذ ہوگی۔جمعرات کو وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے یہ اعلان کیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹوکیو اولمپکس کے آغاز میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت باقی ہے ۔مسٹر سوگا نے یہ اعلان حکومت کے کورونا رسپانس سینٹر کے اجلاس کے دوران کیا ، جسے این ایچ کے نے نشر کیا۔