نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ٹویٹر پلیٹ فارم کا لوگو بدل دیا ہے۔ ’’چڑیا‘‘ کو خیرباد کہ کر ’’ ایکس‘‘ کردیا گیا ہے۔ تاہم یہ تبدیلی ایسی نہیں ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسک نے ٹوئٹر پلیٹ فارم کے لوگو کو تبدیل کرکے اپنا 4 بلین کا ٹریڈ مارک کھو دیا ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ 20 بلین ڈالر تک پہنچنے والا ہے۔برانڈ کی حکمت عملیوں میں مہارت رکھنے والی ایک عالمی کمپنی ’’ Siegle+Gale‘‘ کے کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر سٹیو سوسی نے وضاحت کی کہ مسک کے حالیہ فیصلے سے ٹوئٹر کو ایک بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر چونکہ دنیا بھر میں حصص کی یہ مقدار حاصل کرنے میں 15 سال لگے ہیں۔