ٹو وہیلر چلانے والے خبردار ہوجائیں

   

رانگ سائیڈ پر 1700 اور ٹریپل رائیڈنگ پر00 12 چالان
حیدرآباد 19 نومبر ( سیاست نیوز )شہر حیدرآباد میں اب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی گاڑی رانوں کو مہنگی پڑسکتی ہے ۔ حیدرآباد میں پولیس نے ٹریفک قواعد کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں 28 نومبر سے خصوصی مہم بھی شروع کی جائے گی ۔ سٹی ٹریفک پولیس نے قواعد کی خلاف ورزی کرکے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے ۔ اب رانگ سائیڈ گاڑی چلانے پر 1700 روپئے کا چالان کیا جائیگا اور ٹریپ سواری چلانے پر 1200 روپئے جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔ پولیس نے کہا ہے کہ گاڑی رانوں کی حفاظت کیلئے ہی یہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ گذشتہ تین سال کے دوران رانگ سائیڈ گاڑی چلانے اور ٹریپل رائیڈنگ کرنے سے کئی حادثات پیش آئے ہیں اور ان میں تقریبا 100 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی ٹریفک قواعد پر مزید سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ن