حیدرآباد۔/21 جنوری، ( سیاست نیوز) ٹپہ چبوترا کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ لالہ ایاجو پیشہ سے میستری تھا بانجورہ علاقہ میں رہتا تھا کل یہ شخص تعلیم املہ پور علاقہ میں ایک زیر تعمیر مکان میں کام کررہا تھا کہ بالکونی کے قریب کام میں مصروف تھا کہ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر بلندی سے گر پڑا اور دوران علاج فوت ہوگیا۔ پولیس ٹپہ چبوترا نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔