ٹکساس میں کار حادثہ، حیدرآباد کا ایک جوڑا تین مہلوکین میں شامل

   

حیرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ مشیرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا بھی امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیلاس کے مقام فرسکو میں اتوار کی رات دیر گئے کار کے ایک خوفناک حادثہ میں ہلاک شدہ تین افراد میں شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ مہلوکین کی شناخت کار ڈرائیور 34 سالہ دیویا آوولا اور دیگر دو مسافرین شامل ہیں جن کی شناخت دیویا کے شوہر 41 سالہ راجہ گاوینی اور اس کے دوست 42 سالہ پریم ناتھ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔