’ٹکنالوجی ڈائیلاگ‘ بنگلور میں منعقد ہوگا

   

نئی دہلی: وزارت خارجہ نے 24 اور 25 جنوری کو بنگلورو میں ‘ٹیکنالوجی ڈائیلاگ’ کا انعقاد کیا ہے ۔ اس کا اہتمام مرکزی حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹریک 1.5 ڈائیلاگ ہے جس میں ٹیکنالوجی کی پالیسی اور اشتراک پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ ڈائیلاگ کے افتتاحی ایڈیشن کا تھیم “ٹیکنالوجی ڈپلومیسی میں نئی سرحدوں کی تلاش” ہے ۔ بات چیت کے دوران سینئر پالیسی ساز، صنعت کے رہنما، سائنسدان اور اسکالرز ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق اہم مسائل پر غور کریں گے جن میں ہندوستان کی بین الاقوامی ٹیکنالوجی مصروفیات، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر اسٹریٹجک ساجھیداری ، کوانٹم ایڈوانسمنٹ، مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) شامل ہیں۔ سیمی کنڈکٹر، اسپیس اور بائیو اکانومی میں ہونے والی پیشرفت پر ہوں گے ۔