ٹکٹ نہ ملنے پر بی جے پی لیڈر کے حامیوں نے ہائی وے بند کردیا

,

   

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر داخلہ نروتم مشرا کو ٹکٹ نہ ملنے پر تین ہزار حامی سڑکوں پر اتر آئے
بھوپال 11 جولائی ( ایجنسیز ) مدھیہ پردیش میں سابق وزیر داخلہ و بی جے پی لیلار نروتم مشرا کے حامیوں نے ڈاٹیہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں کسی اور امیدوار کو نامزد کرنے پر مسلسل احتجاج جاری رکھا ہے اور تقریبا تین ہزار افرد سڑکوں پر اتر آئے ۔ نروتم مشرا کو اس حلقہ میں 2023 میںشکست ہوئی تھی ۔ بی جے پی نے اب اس حلقہ اسمبلی سے ضمنی انتخاب کیلئے آشوتوش تیواری کو ٹکٹ دیا ہے ۔ کانگریس لیڈر راجندر بھارتی نے نروتم مشرا کو شکست دی تھی ۔ تاہم جاریہ سال اپریل میں دہلی کی ایک عدالت نے راجندر بھارتی کو تین سال کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے نا اہل قرار دئے گئے اور حلقہ میںضمنی انتخاب ہو رہا ہے ۔ مسٹر بھارتی کو بعد میں عدالت سے ضمانت مل گئی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ نروتم مشرا کے تقریبا تین ہزار حامیوں نے 12 گھنٹوں تک نیشنل ہائی وے کو بلاک کردیا تھا اور ڈاٹیا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس اور دیگر پولیس اہلکار احتجاج کے دوران زخمی ہوگئے تھے ۔ بعد میں سکیوریٹی فورسیس نے احتجاجیوں کو اس شاہراہ سے ہٹادیا تھا ۔ نروتم مشرا کے حامیوں نے پولیس اہلکاروں پر سنگباری کی تھی ۔ نروتم مشرا کے ایک حامی نے بتایا کہ جب تک نروتم مشرا کو ٹکٹ کا اعلان نہیںکیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا اور تمام کارکن اس مسئلہ پر بی جے پی سے مستعفی ہونے کو بھی تیار ہیں۔بی جے پی نے ابھی اس مسئلہ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔