ٹکٹ نہ ملنے پر ٹی آر ایس کارکن کا اقدام خودکشی

   

حیدرآباد 14 جنوری (این ایس ایس) سوریہ پیٹ میونسپل انتخابات میں ٹی آر ایس قیادت کی طرف سے ٹکٹ نہ دیئے جانے پر ایک مقامی لیڈر عبدالرحیم نے آج یہاں خودکشی کی کوشش کی۔ حکمراں ٹی آر ایس، عبدالرحیم کو نظرانداز کرتے ہوئے صدرنشین کے عہدہ کے لئے سدھا رانی کو ٹکٹ دیا ہے جس پر چراغ پا ہوکر عبدالرحیم نے انتہائی قدم اُٹھایا لیکن مقامی افراد نے اُنھیں بچالیا۔ اُنھوں نے اگرچہ پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا لیکن ٹکٹ نہ ملنے پر دل برداشتہ ہوکر یہ قدم اُٹھایا۔