ٹک ٹاک سمیت چینی ایپ پر پابندی برقرار

   

نئی دہلی : ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپ پر پابندی برقرار رکھنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ٹک ٹاکسمیت دیگر چائنیز ایپس پر لگی پابندی جاری رہے گی اور حکومت نے سبھی ایپ کو اس بارے میں نوٹس بھیجا ہے۔ ذرائع نے پہچان ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر بتایا کہ الیکٹرانکس اور آئی ٹی منسٹری نے بلاکڈ ایپس کے جوابوں کا جائزہ لینے کے بعد نوٹس بھیجا ہے۔