ٹک ٹاک نے ایک نوجوان کی جان لے لی

   

ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران گولی چلنے سے موت
نئی دہلی 14 اپریل ( پی ٹی آئی ) پولیس کے بموجب ایک 19 سالہ شخص کی اس کے دوست سے گولی چل جانے کے نتیجہ میں موت ہوگئی جبکہ یہ دونوں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے پستول کا استعمال کر رہے تھے ۔ کل رات سلمان اپنے دوست سہیل اور امیر کے ساتھ انڈیا گیٹ گیا ۔ واپسی مے سہیل نے سلمان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ‘ جو کار چلا رہا تھا ‘ ایک دیسی ساختہ پستول نکالا اور سلمان پر نشانہ لگایا اور وہ ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پستول چل گئی اور گولی اس کے بائیں گال پر لگی ۔ امیر پچھلی نشست پر تھا جب یہ واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعہ کے بعد دونوں دوست خوفزدہ ہوگئے اور وہ سہیل کے رشتہ داروں کے گھر گئے اور وہاں خون آلود کپڑے بدلے ۔ پھر رشتہ داروں نے سلمان کو قریبی دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا ۔ وہ سلمان کو شریک کروانے کے بعد فوری دواخانہ سے چلے گئے تھے ۔ رات 11.15 بجے دواخانہ سے پولیس کو مطلع کیا گیا ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے امیر سہیل اور ایک اور شخص شریف کو گرفتار کرلیا ہے ۔