ٹک ٹاک پر ہندوستان میں مستقل پابندی

   

نئی دہلی : وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی نے ٹک ٹاک

(TikTok)

سمیت چین کے 59 موبائل ایپس پر ہندوستان میں مستقل پابندی لگانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ معاملے سے جڑے ایک افسر نے بتایا کہ مرکزی حکومت چینی ایپس کمپنیوں کی طرف سے پیش کردہ وضاحت سے مطمئن نہیں ہے۔ اس لئے ان 59 ایپس کو ہندوستان میں ہمیشہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔