ٹھوک دیا، ٹھیک کیا، حیدرآباد پولیس سے اظہار تشکر و مبارکباد: حیدرآباد انکاؤنٹر پر ببیتا پھوگٹ کا رد عمل

,

   

نئی دہلی: حیدرآباد میں ڈاکٹرکی عصمت ریزی و قتل کے چار ملزمین کو تلنگانہ پولیس نے کل رات انکاؤنٹر کر کے ہلاک کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے پورے ملک میں تلنگانہ پولیس کی ستائش کی جارہی ہے۔ وہیں معروف ریسلر ببیتا پھوگٹ نے بھی اس انکاؤنٹر پر تلنگانہ پولیس کی ستائش کی او رکہا کہ ملک کی ہر خاتون اس پر فخر ہونا چاہئے۔ انہوں نے خبررسا ں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح جو کچھ ہوا اس سے میں کافی خوش ہوں۔

حیدرآباد پولیس نے ڈاکٹر لڑکی کی عصمت ریزی و قتل میں ملوث چاروں ملزمین کا انکاؤنٹر کردیا ہے۔ میں محکمہ پولیس کا شکریہ اور انہیں مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ پولیس نے آج جو کچھ بھی کیا ہے اس سے ملک کی ہر خاتون کا سر فخر سے اونچا ہوگیا ہے۔“ ببیتا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”ٹھوک دیا، ٹھیک کیا۔“