حیدرآباد۔/29 فبروری، ( سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ٹیاب لڑکے کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ والد کی جانب سے ٹیاب چھین کر چھوٹے بھائی کو دینا اس لڑکے کو اس قدر ناگوار گزرا کہ اس نے عمارت سے چھلانگ لگادی۔ میاں پور میں سرینواس نامی شخص اپنی بیوی اور دو بیٹوں کے ہمراہ ایک اپارٹمنٹ کے پینٹ ہاوز پر رہتا ہے اس کا بڑا لڑکا 12سالہ پرساد جو کشٹا پور کے مہارشی ودیامندر میں تعلیم حاصل کرتا تھا 6 ویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے اس لڑکے کا چھوٹا بھائی نندا کشور اور یہ دونوں مکان میں کھیل میں مصروف تھے ۔ پرساد کے ٹیاب کے لئے ضد کررہا تھا اس کی ضدکو دیکھ کر اس کے والد نے پرساد سے ٹیاب چھین لیا اور چھوٹے بھائی کو دے دیا۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکے نے بلندی سے چھلانگ لگادی۔ میاں پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔