ٹیلی کام سیکٹر اسکل ڈیولپمنٹ کونسل کے خواتین کیلئے اسکل سنٹر کا آغاز

   


نئی دہلی: ٹیلی کام سیکٹر اسکل ڈیولپمنٹ کونسل نے خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے ٹیلی کام سیکٹر میں ملازمتوں سے متعلق ہنرمندی کے فروغ کے لئے ایس بی آئی کارڈز اینڈ پیمنٹ سروسز لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ ٹی ایس ایس سی نے ایس بی آئی کارڈز کے ساتھ مل کر کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت گروگرام میں خواتین کو ٹیلی کام سیکٹر کی ہنر مندی کی تعلیم دینے کے لیے ایک سینٹر آف ایکسیلنس کا آغاز کیا ہے ۔ پیر کو کونسل کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گروگرام سنٹر میں تھیوری کلاسز، لیبارٹری، مخلوط لیبارٹری اور صنعت پر مبنی پیشہ ورانہ اور مواصلاتی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے ایک خصوصی لینگویج سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔ یہ مرکز ٹیلی کام سیکٹر میں ملازمتوں کے لیے قومی ہنر کی درجہ بندی کے معیارات اور قومی نصابی معیارات سے منسلک مختصر مدتی کورسز فراہم کرے گا۔ بیان کے مطابق اس سنٹر کا افتتاح وزیر اعلیٰ منوہر لال نے حال ہی میں کیا۔ اس پروجیکٹ سے اس سال ستمبر سے اگلے دو سالوں میں 763 طالبات مستفید ہوں گی۔ ٹی ایس ایس سی کے سی ای او اروند بالی نے کہا ‘‘اس اتحاد کے تحت سی ایس آر پروجیکٹ نوجوان خواتین کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور نئی ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے ان میں خود انحصاری کا احساس پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔