ٹیم انڈیا کے ”صرف حلال“ کھانے سے اٹھے تنازعہ کی وجہہ سے بی سی سی ائی زیر بحث

,

   

واضح رہے کہ بی سی سی ائی کے سکریٹری جئے شاہ‘ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے ہیں جنھوں نے ماضی میں سبزی خوری کو بڑھاوا دیا ہے۔


مذکورہ کرکٹ بورڈ آف انڈیا (بی سی سی ائی) نے خود کو پیر کے روز تنازعات میں اس وقت گھیرا پایا جب کانپور میں کھیلے جانے والے نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میاچ کے لئے انڈین کرکٹ ٹیم کی نیاغذائی منصوبہ سامنے آیا جس کی وجہہ سے نٹیزنس کی بڑی پیمانے پر تنقیدوں کا اس کو سامنا کرنا پڑا ہے۔

نئے غدائی پلان میں کھلاڑیوں کو صرف ”حلال گوشت“ کی ہی منظور ی ہے اور بیف اور بدجانور کے گوشت نوشی کو ممنوع قراردیاگیاہے۔ تاہم یہ بات کافی اہم ہے کہ غذائی ضروریات ٹیم انتظامیہ سے مشروع ہیں اور اس طرح کا کام بی سی سی ائی کانہیں ہے۔

واضح رہے کہ بی سی سی ائی کے سکریٹری جئے شاہ‘ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے ہیں جنھوں نے ماضی میں سبزی خوری کو بڑھاوا دیا ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ بی سی سی ائی نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کھلاڑی فٹ اورصحت مند رہتے ہیں جو مجوزہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(ائی سی سی) کے کھیلاوں اوراہم سیریز کے لئے ضروری ہے۔

تاہم ہندوستان کے دائیں بازو کی غم اورغصہ میں اضافہ کا یہ سبب بنا ہے جو اس کو ”اسلامی ہندوستان“ کے لئے ایک سازش کے طور پر دیکھتے ہیں اور اپنی برہمی کے لئے ٹوئٹر کے استعمال پر وہ اتر گئے ہیں۔

تنقیدیں صرف نٹیزنس کی جانب سے ائیں بلکہ برسراقتدار بی جے پی قائدین نے بھی بی سی سی ائی کے غذائی پلان پر سوالات کھڑا کئے ہیں۔

بی جے پی کے ترجمان گوارؤ گوئل نے اس کو ایک ”غیر قانونی فیصلہ“ قراردیا اور بی سی سی ائی کو یہ کہتے ہوئے نشانہ بنایا کہ”’بی سی سی ائی ممبرس کو یہ بات جان لینا چاہئے کہ بورڈ ہندوستان میں تشکیل پایاہے پاکستان میں نہیں“۔

یہاں پر کچھ ردعمل پیش ہیں
https://twitter.com/Jay71608458/status/1463139921787424772?s=20

بعض صارفین نے بی سی سی ائی کے فیصلے کی مدافعت کی اوروضاحت کی کہ حلال گوشت بہتر او رصحت مند ہوتا ہے

حلال کے فوائد
اسلامی طریقے سے جانوروں کا ذبیحہ کرنے سے انتڑیوں سے سارا خون نکل جاتا ہے‘ چونکہ ذبیحہ کے چند سکنڈس تک دل حرکت میں رہتا ہے جس کی وجہہ سے سارا زہریلا مادہ بھی نکل جاتا ہے۔

سائنس کا یہ دعوی ہے کہ حلال ذبیحہ کا گوشت ”جھٹکے کے گوشت“ سے زیادہ صحت بخش ہوتا ہے جس میں جانورکو ایک وار میں ذبح کرکے سر دھڑ سے الگ کیاجاتا ہے۔