ٹینک بنڈ اور چارمینار کے تفریحی پروگرامس منسوخ: اروند کمار

   

حیدرآباد/10ڈسمبر، ( سیاست نیوز) اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے ٹینک بنڈ اور تاریخی چارمینار پر اتوار کے تفریحی پروگراموں کی منسوخی کا اعلان کیا ۔ ٹوئٹر پر اروند کمار نے کہا کہ اومی کرون وائرس کی واضح صورتحال منظر عام پر آنے تک ٹینک بنڈ پر ’ سنڈے فن ڈے ‘ اور چارمینار کے ’ ایک شام چارمینار کے نام ‘ پروگراموں کو معرض التواء میں رکھا گیا ہے اس ہفتہ یہ پروگرام نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ دو ماہ سے ٹینک بنڈ پر ’ سنڈے فن ڈے ‘ پروگرام کیا جارہا تھا جو کافی مقبول ہوا ہے۔’ سنڈے فن ڈے ‘ کی مقبولیت کے بعد تاریخی چارمینار کے دامن میں ’ ایک شام چارمینار کے نام ‘ سے تفریحی پروگرام شروع کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شرکت کررہے تھے۔ ملبوسات و غذاؤں کے علاوہ مختلف اسٹال قائم کئے جارہے تھے۔ کورونا کی امکانی تیسری لہر اور اومی کرون خطرہ کے پیش نظر ان پروگرامس کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ر