ٹیٹ امتحان کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آج آخری تاریخ

   

تاحال 2,50,963 درخواستیں وصول، 15 ستمبر کو ٹیٹ پیپر I کے امتحانات
حیدرآباد۔ 15 اگست (سیاست نیوز) ٹیٹ کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی /16 اگست آخری تاریخ ہے۔ تاحال 2,50,963 درخواستیں داخل ہوئی ہیں۔ ٹیٹ پیپر I کیلئے 74,026 ٹیٹ پیپر II کیلئے 16,006 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ یکم اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ 2 اگست سے درخواستیں قبول کی گئیں۔ 15 ستمبر کو ٹیٹ پیپر I اور پیپر II کا امتحان ہوگا۔ پیپر I امتحان کیلئے ڈی ای ڈی او بی ای ڈی امیدواروں کو امتحان تحریر کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ بی ای ڈی کوالیفائی امیدواروں کو پیپر II کے ساتھ پیپر I امتحان میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ریاست میں 1.5 لاکھ ڈی ایڈ اور 4.5 لاکھ بی ایڈ امیدوار ہیں۔ سال 2017 میں ٹی آر ٹی نوٹیفکیشن کے ذریعہ 8792 ٹیچرس جائیدادوں پر تقررات کئے گئے۔ ماضی میں ٹیٹ کی 7 سال تک اہلیت تھی، دو سال قبل ٹیٹ کی میعاد کو تاحیات کردیا گیا ہے۔ ماضی میں سکینڈری گریڈ ٹیچر (ایس جی ٹی) جائیدادوں کیلئے ڈی ایڈ امیدواروں کو موقع فراہم کیا گیا۔ اس مرتبہ بی ایڈ امیدواروں کو بھی موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ ریاست میں 2 لاکھ امیدواروں نے ٹیٹ کوالیفائی نہیں کیا ہے اور اب انہیں ٹیٹ امتحان میں اپنی قسمت آزمانے کا موقع مل رہا ہے۔ ن