ملزم کی شناخت23سالہ آکاش تلوار ساکن مانوی تعلقہ سریورا ٹاؤن کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
رائچور۔ کرناٹک پولیس نے جمعہ کے روز کہاکہ ضلع رائچور میں ٹیپو سلطان کے مجسمے کو چپلوں کا ہار پہنانے کے ایک معاملے کے ضمن میں ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ملزم کی شناخت23سالہ آکاش تلوار ساکن مانوی تعلقہ سریورا ٹاؤن کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
پولیس نے وضاحت میں کہاکہ واقعہ کے بعد نکھل بی نے دو ٹیمیں تشکیل دیں تھی۔ اس کے علاوہ پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی فوٹیج بھی اکٹھی کررہی ہے اور تین افراد کو بھی حراست میں لیاہے۔ ان میں سے ایک ملز م تھا جس نے پولیس کی تفتیش کے بعد اپنا جرم قبول کرلیاہے۔
ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ میسور کے بادشاہ ٹیپو سلطان کے مجسمے کے ساتھ 31جنوری کے روزپیش ائے بے حرمتی کے واقعہ کے بعد سے کرناٹک کے سریوار ا ٹاؤن میں کشیدگی کا ماحول ہے۔
چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں ٹیپو سلطان کامجسمہ چپلوں کے ہار کے ساتھ دیکھائی دیااور لوگ کو صبح تک اس کی جانکاری مل گئی اور عوام میں یہ ناراضگی کا سبب بنا ہے۔
بڑی تعداد میں لوگ باہر نکلے اورواقعہ کی مذمت کی اور ٹیپو سرکل پر احتجاجی دھرنا دیا۔انہوں نے سڑک پر بھی بند کردی اوراحتجاج کے مقام پر ٹائر بھی جلائے اور توڑ پھوڑکے پس پردہ لوگوں کی فوری حراست کا مطالبہ بھی کیاہے۔ اس ضمن میں سرینوارا پولیس نے ایک مقدمہ بھی درج کرلیاہے۔