ٹیچرس کے تبادلوں و ترقی کیلئے شیڈول کی اجرائی

   

3 ستمبر سے آن لائن درخواستوں کی وصولی ، میاں بیوی ٹیچرس جوڑے کے لیے اضافی پوائنٹس
حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ تعلیم نے ٹیچرس کے تبادلوں کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے ۔ تبادلوں میں ٹیچرس میاں بیوی جوڑے کو اضافی پوائنٹس دئیے جارہے ہیں ۔ ہائی کورٹ کی جانب سے ٹیچرس کے تبادلوں کے لیے ہری جھنڈی دکھانے کے بعد حکومت نے ایک ماہ کے دوران ٹیچرس کے تبادلوں کے عمل کو مکمل کرلینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق ٹیچرس کو تبادلوں کے لیے 3 تا 5 ستمبر تک آن لائن میں درخواستیں داخل کرنا ہوگا ۔ 6 تا 7 ستمبر تک آن لائن میں داخل کردہ درخواست کی کاپی ڈی ای او آفس میں جمع کرانی ہوگی ۔ 8 اور 9 ستمبر کو درخواست گذاروں کے نام عہدیدار ( ڈسپلے ) کریں گے ۔ 10 اور 11 ستمبر کو اعتراضات قبول کئے جائیں گے ۔ 12 اور 13 ستمبر کو سیناریٹی فہرست کی اجرائی ۔ 14 ستمبر کو درخواست میں ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم ۔ 15 ستمبر کو آن لائن میں ہیڈ ماسٹرس کے تبادلوں کے عمل کا آغاز 16 ستمبر کو ہیڈ ماسٹرس کی مخلوعہ جائیدادیں بتائی جائیں گی ۔ 17 ، 18 ، 19 ستمبر کو اسکول اسسٹنٹس تا ہیڈ ماسٹرس کو ترقی ۔ 20 اور 21 ستمبر کو اسکول اسسٹنٹ کی جائیدادوں کو بتایا جائے گا ۔ 21 ستمبر کو ویب آپشن اندراج کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ساتھ ہی دوسرے دن ایڈٹ آپشن کا موقع دیا جارہا ہے ۔ 23 اور 24 ستمبر کو اسکول اسسٹنٹ کے تبادلے ۔ 24 ستمبر کو اسکول اسسٹنٹ کی مخلوعہ جائیدادیں بتائی جائیں گی ۔ 26 ، 27 اور 28 ستمبر تک ایس جی ٹی ٹیچرس اسکول اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر ترقی ، 29 ، 30 اور 31 ستمبر کو ایس جی ٹی کی مخلوعہ جائیدادوں کا خلاصہ ، 2 اکٹوبر کو ایڈٹ آپشن ۔ 3 اکٹوبر کو ایس جی ٹی ، لینگویج پنڈت ، پی ای ٹی کے تبادلے کئے جائیں گے ۔ 5 تا 19 اکٹوبر تک اپیل کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ یکم ستمبر کٹ آف ڈیٹ مقرر کی گئی ہے ۔ ایک ہی اسکول میں 8 سال تک خدمات انجام دینے والے ٹیچرس اور 5 سال تک خدمات انجام دینے والے ہیڈ ماسٹرس کے لیے تبادلے لازمی ہیں ۔ ان کی جائیدادیں مخلوعہ ٹیچرس و ہیڈ ماسٹرس کی فہرست میں پیش کی جائیں گی ۔ ریٹائرمنٹ کے لیے 3 سال باقی رہنے والے ٹیچرس اور ہیڈ ماسٹرس کو لازمی تبادلوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ تمام اقسام کے ترقیوں سے متعلق سیناریٹی فہرست تیار کرنے کی ضلعی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ نئے درخواستیں داخل کرنے اور ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ماضی میں جن ٹیچرس نے درخواستیں داخل کی تھی انہیں ایڈٹ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ میاں بیوی جوڑے کو اضافی پوائنٹس کے لیے درخواست داخل کرنے کا بھی موقع فراہم کیا گیا ہے ۔۔ ن