ٹیچر نے تھپڑ مارا، طالب علم فوت

   

جئے پور: ایک پرائیوٹ اسکول ٹیچر نے مبینہ طور پر اپنی کلاس میں ساتویں کے ایک طالب علم کو اس قدر زور سے تھپڑ مارا کہ اس کی موت ہوگئی۔ آج موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے ضلع چورو کے موضع کولاسا میں پیش آیا۔ ریاستی وزیر تعلیم گووند سنگھ نے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ پولیس نے ملزم ٹیچر کو پکڑنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے ۔حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ معاملہ کی یکسوئی تک اسکول کی مسلمہ حیثیت معطل رکھی جائے۔