ٹیکری بارڈر پر کسان کا اقدام خودکشی ،حالت سنگین

   

نئی دہلی : ٹیکری بارڈر پر کسانوں کی جاری تحریک کے درمیان ایک کسان نے خودکشی کی کوشش کی اور اب اس کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ کسان روہتک کا باشندہ ہے اور اس کا نام جے بھگوان رانا ہے۔ آج اس نے مظاہرہ کے مقام پر ہی زہریلی اشیاء کھا لی جس کے بعد اسے سنگین حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ خودکشی کرنے سے قبل بھگوان رانا نے ایک خودکشی نوٹ بھی لکھا ہے جس میں اپنے اس عمل کے لیے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ خودکشی نوٹ میں کسان نے لکھا ہے کہ یہ کسان تحریک اب مونچھوں کی لڑائی بن گئی ہے۔ حکومت اور کسان دونوں ماننے کو تیار نہیں ہیں۔