ہیوسٹن: جنوبی وسطی امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایباٹ نے شدید موسم اور اچانک آئے مہلک سیلاب سے متاثرہ 23 کاؤنٹیوں کیلئے مزید ریاستی وسائل کو آزاد کرنے کیلئے ڈیزاسٹر کے اعلان پر دستخط کیے ہیں۔ ایباٹ نے منگل کو ڈیلاس میں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا ‘‘یہ ہماری سمجھ میں ہے کہ پیر کو جو کچھ ہوا وہ 1932 کے بعد ڈلاس میں آنے والا دوسرا بدترین سیلاب تھا۔’’ ریاست کے کئی علاقوں میں ڈرامائی اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں۔ڈلاس کے مشرق میں میسکائٹ میں جب اچانک سیلاب نے ا س کی کار کو سڑک پل سے بہا دیا تو اس میں سوار خاتون (60)اور اوبر ڈرائیور کی موت ہوگئی۔