ٹیکساس میں شدید بارش اور طوفان ،4 افراد ہلاک

   

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور طوفان کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ ہیوسٹن شہر میں بلند و بالا عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے، درخت گرنے اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچنے سے دس لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔ ہیوسٹن کے میئر جان واٹمائر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شدید طوفان کی وجہ سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے۔شہر کے مرکز میں افراتفری مچنے کااظہار کرنے والے واٹمائر نے علاقے کے مکینوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کی۔بتایا گیا ہے کہ ہیوسٹن کے اسکولوں نے آج تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور سیلاب کاخطرہ موجود ہے۔دریں اثنا، بتایا گیا ہیکہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفان کی شدت 2008 میں آئے ’ہریکین آئیکے‘ جیسی تھی، جس نے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔