حیدرآباد29 نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کیڈرنے تلنگانہ کی تشکیل کیلئے ٹی آرایس سربراہ چندرشیکھرراو کی جانب سے کی گئی بھوک ہڑتال کو یاد کیا۔یہ بھوک ہڑتال انہوں نے 13سال پہلے کی تھی۔اس دن کو یاد کرتے ہوئے پارٹی کیڈر کی جانب سے خون کے عطیہ کے کیمپس منعقد کئے گئے ، مریضوں میں پھلوں کی تقسیم کی گئی اور دیگر فلاحی کام کئے گئے ۔29نومبر2009کو چندرشیکھرراو نے بھوک ہڑتال کاآغاز کردیاتھا جس کامقصد تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانا تھا۔وزیر فائنانس ہریش راو نے اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ اس دن نے تلنگانہ کی تاریخ کو بدل کردکھ دیا۔انہوں نے کہاکہ چندرشیکھرراو جنہوں نے تلنگانہ تحریک کی قیادت کی تھی، بھوک ہڑتال کے ذریعہ ایک تاریخی قدم اٹھایاتھا۔چندرشیکھرراو نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے کارنامہ کے لئے بے تکان کام کیا تھاجنہوں نے اپنی زندگی کو جوکھم میں ڈالتے ہوئے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔