ٹی آرایس کے رکن اسمبلی داسری منوہر ریڈی گھر پر نظربند

   

حیدرآباد2 اکتوبر (یو این آئی) ٹی آرایس رکن اسمبلی داسری منوہر ریڈی کو پولیس نے گھر پر نظربند کرکے روک دیا ۔ سابق کانگریس رکن اسمبلی وجئے رمناراو نے الزام لگایا کہ منوہرریڈی ریت کے مافیا کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ۔ انہوں نے چیلنج کیا تھ اکہ اگر وہ ملوث نہیں ہیں تو مندر میں قسم کھائیں۔ رکن اسمبلی نے مندر میں قسم کھانے روانہ ہورہے تھے تو پولیس نے ان کو گھر پر نظربند کردیا ۔