ٹی آر ایس ، تلگو دیشم کے نقش قدم پر : جیون ریڈی

   


حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ان کی پارٹی کو بھارت راشٹرا سمیتی ( بی آر ایس ) میں تبدیل کرنے کے فیصلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے ایم ایل سی ، ٹی جیون ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس نے خود کو ایک قومی پارٹی میں بدلنے کے لیے تلگو دیشم پارٹی کے نقش قدم کو اپنایا ہے اور کہا کہ دنوں ٹی آر ایس اور ٹی ڈی پی ریاست میں خاص وجوہات کے تحت قائم ہوئی تھیں ۔ جیون ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ان دونوں جماعتوں نے ان کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے خود کو قومی جماعتوں میں تبدیل کیا ۔۔