حیدرآباد۔ 12 اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی 13 اکتوبر کو اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس موقع پر ریالی منظم کی جائے گی جس میں کے ٹی آر کے علاوہ کمیونسٹ جماعتوں کے قائدین کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی ۔ آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس رکن کونسل ٹی رویندر راؤ نے بتایا کہ 13 اکتوبر کو 11 بجے دن بنگاری گڈاتا چنڈور ریالی منظم کی جائے گی۔ منوگوڑ کے عوام بی جے پی کے امیدوار کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کو شکست دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں کیونکہ انہوں نے حلقہ کی ترقی کیلئے نہیں بلکہ اپنے تجارتی اغراض و مقاصد کی تکمیل کیلئے بی جے پی سے سود بازی کرنے کے بعد اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا ہے جس پر انہیں انعام کے طور پر 22 ہزار کروڑ روپے کا کنٹراکٹ حاصل ہوا ہے۔ ایسے قائد کو دوبارہ عوام سے ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق بھی نہیں ہے۔ ن