ٹی آر ایس امیدوار کے حق میں سائیکل پر انتخابی مہم

   

حیدرآباد۔/26 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بھدرا چلم سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ کے جہد کار نے منوگوڑ تک جنا چیتنیہ سائیکل یاترا کا آغاز کیا تاکہ ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی کی کامیابی کیلئے مہم چلائی جائے۔ ٹی پرکاش اپنی یاترا پر چند دن قبل منوگوڑ پہنچے اور مختلف دیہاتوں میں سائیکل پر گھومتے ہوئے رائے دہندوں سے ملاقات کررہے ہیں۔ وہ اپنے مخصوص انداز میں گانے گاتے ہوئے رائے دہندوں کو راغب کررہے ہیں۔ ٹی پرکاش نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے کارناموں پر مختلف نغمے تیار کئے ہیں۔ اسی دوران وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے پرکاش سے ملاقات کی اور ٹی آر ایس کے حق میں ان کے جذبہ کی ستائش کی۔ پرکاش نے بتایا کہ ابھی تک وہ 750 کیلو میٹرس کا دورہ کرچکے ہیں اور رائے دہندوں کو ٹی آر ایس کی بھلائی اسکیمات سے واقف کرارہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی وزیر کو بتایا کہ ان کی یاترا خوشگوار انداز میں جاری ہے اور عوام کی جانب سے بہتر ردعمل حاصل ہوا ہے۔ر