ٹی آر ایس اور بی جے پی عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ: اتم کمار ریڈی

   


منوگوڑ میں انتخابی مہم ، سوریا پیٹ ضلع پریشد اجلاس میں شرکت
حیدرآباد ۔15 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے منوگوڑ اسمبلی حلقہ میں کانگریس کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی قائدین کو عوامی ناراضگی کا سامنا ہے۔ اتم کمار ریڈی نے آج سوریا پیٹ ضلع پریشد کے اجلاس میں شرکت کی اور مختلف عوامی مسائل کو پیش کیا۔ انہوں نے کسانوں سے قرض کی معافی اور فصل انشورنس کے وعدوں پر عمل آوری نہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اتم کمار ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی عوام کا سامنا کرنے کے موقف میں نہیں ہے کیونکہ دونوں پارٹیاں وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر ایس اور بی جے پی قائدین سے وعدوں کی تکمیل کے بارے میں سوالات کریں ۔ بڑھتی مہنگائی ، بیروزگاری ، اسکالرشپ ، فیس ری ایمبرسمنٹ اور ڈبل بیڈروم مکانات کے بارے میں سوال کیا جائے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نہ صرف منوگوڑ بلکہ ریاست گیر سطح پر مستحکم ہے اور اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی پر خفیہ مفاہمت کا الزام عائد کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ 2014 ء سے کے سی آر نے خود کو وزیراعظم نریندر مودی کا حامی ثابت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منوگوڑ ضمنی چناؤ میں کانگریس امیدوار پی شراونتی کی کامیابی یقینی ہے۔ چوٹ اپل منڈل کے انچارج کی حیثیت سے اتم کمار ریڈی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ ر