ٹی آر ایس ‘ بلدی انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی :دیاکر راو

   

حیدرآباد 9 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں 22 جنوری کو ہونے والے بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کامیابی حاصل کریگی اور اس کو کسی سخت مزاحمت کا سامنا نہیں ہے ۔ ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلدیات میں ٹی آر ایس کو بآسانی کامیابی حاصل ہوگی اور اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیات میں بھی ہم ٹی آر ایس کا پرچم لہرائیں گے جبکہ ضلع پریشدوں میں پہلے ہی ٹی آر ایس کا پرچم لہرا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پر عوام کو کامل یقین ہے کیونکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو اور ریاستی وزیر کے ٹی آر نے ریاست کی ترقی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے ۔