ٹی آر ایس رکن اسمبلی رمیش کی ہندوستانی شہریت پر ہائی کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد ۔5 ۔اگست (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی سی ایچ رمیش کی ہندوستانی شہریت کا معاملہ دوبارہ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔ ویملواڑہ کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی نے جسٹس بی وجئے سین ریڈی کے اجلاس پر رکن اسمبلی نے درخواست دائر کی جس میں سکریٹری مرکزی وزارت داخلہ کے احکامات کو چیلنج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ رمیش ہندوستانی شہری نہیں ہیں۔ رکن اسمبلی کے وکیل وائی راما راؤ نے عدالت کو بتایا کہ ہوم سکریٹری شہریت قانون کے سیکشن 13(3) کے تحت فرائض انجام دینے میں ناکام رہے ہیں۔ اس قانون کے تحت مرکزی وزارت کو اس بات کا جائزہ لینا چاہئے کہ درخواست گزار کی شہریت کو برقرار رکھنا کس حد تک عوام کے مفاد میں ہے۔ مرکزی حکومت نے چار مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے رمیش کے خلاف ایک طرفہ فیصلہ لیا ہے ۔ وکیل نے کہا کہ جرمنی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک قدیم پاسپورٹ کو استعمال کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ رکن اسمبلی نے جرمنی کی شہریت ختم نہیں کی ہے۔ جسٹس وجئے سین ریڈی نے پیر کو اس معاملہ کی آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔ ر