ٹی آر ایس رکن اسمبلی کی شہریت مسئلہ پر ہائی کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد23۔ستمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن اسمبلی سی ایچ رمیش کی شہریت کے مسئلہ پر ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی ۔ رکن اسمبلی کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ کے سلسلہ میں کئی امور اور دستاویزات کی تفصیلی طور پر پیشکشی کے لئے شخصی سماعت کی ضرورت ہے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رام چندر راؤ اورمرکزی حکومت کے اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل راجیشور راؤ نے بھی عدالت میں شخصی سماعت اور دلائل کی پیشکشی کی تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ کے سلسلہ میں کئی حلفنامے ، دستاویزات کو پیش کرنا ہے جن پر مباحث کی گنجائش راست سماعت کی صورت میں ممکن ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے خواہش کی کہ اس طویل عرصہ سے جاری مقدمہ کی عاجلانہ سماعت کرتے ہوئے فیصلہ صادر کیا جائے ۔ عدالت نے 21 اکتوبر کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔ ر