ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد: ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ سنتوش کمار نے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے انہیں کورونا پازیٹیو ہوا ہے۔ ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہے۔ تاہم ڈاکٹرس کے مشورہ پر انہوں نے خود کو ہوم آئسولیشن تک محدود کرلیا ہے ۔ سنتوش کمار نے حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات کرنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا ٹسٹ کرالیں۔ سنتوش کمار نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک کے استعمال کو لازمی کرلیں۔ واضح رہے کہ سنتوش کمار کا شمار چیف منسٹر کے سی آر کے بااعتماد رفقاء میں ہوتا ہے ۔ وہ ہمیشہ چیف منسٹر کے ساتھ رہتے ہیں۔ چیف منسٹر کل حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹل میں معائنہ کیلئے پہنچے تھے ، اس وقت سنتوش کمار ان کے ساتھ تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے فارم ہاؤز میں سنتوش کمار گزشتہ دنوں سے موجود تھے۔ کل رات طبیعت میں ہلکی خرابی پر ٹسٹ کرایا گیا جو پازیٹیو آیا ہے ۔ سنتوش کمار نے کہا کہ وہ مکمل طور پر صحتمند ہیں۔ تاہم ڈاکٹرس کے مشورہ پر خود کو ہوم آئسولیشن تک محدود کرلیا ہے۔