حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) وزیر داخلہ محمد محمود علی اور صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم نے اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ۔ منوگوڑ کے لکارم میں قطب شاہی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد محمد محمود علی اور محمد سلیم نے مصلیان سے بات کی ۔ انہیں ریاست کے لا اینڈ آرڈر مسلمانوں کی فلاح و بہبود شادی مبارک کے علاوہ دوسری اسکیمات سے واقف کروایا اور کہا کہ بی جے پی ریاست میں اشتعال انگیزی کے ذریعہ پرامن ماحول کو بگاڑنے کوشش کر رہی ہے ۔ مگر مسلمانوں کو ہوشیار و چوکنا رہنا چاہئے ۔ ریاست میں بی جے پی کے عزائم کو صرف ٹی آر ایس شکست دے سکتی ہے لہدا سیکولرالزم کو مزید مستحکم کرنے ٹی آر ایس کو کامیاب بنائیے۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے حکومت کے ترقیاتی اقدامات اور فلاحی اسکیمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کی ملک بھر میں کہیں مثال نہیں ملتی ۔ یہاں تک کہ بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں ایسی کوئی اسکیمات نہیں ہیں ۔ ملک میں بی جے پی کو شکست دینے چیف منسٹر کے سی آر نے بی آر ایس تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی سے ہی اسمبلی حلقہ منوگوڑ کی ترقی ہوگی ۔ صدرنشین ریاستی حج کمیٹی محمد سلیم نے چیف منسٹر کے سی آر کو سیکولر اور اقلیتوں کا ہمدرد قائد قرار دیا ۔ انہوں نے کسی بھی جماعت کے قائد کا نام لئے بغیر کہا کہ چند قائدین صرف سیکولر ہونے کا دعوی کرتے ہیں مگر انہوں نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی تقری اور بہبود کیلئے وہ کام نہیں کیا ہے جو چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ مسلمانو ںکی تھوڑی سی بھی غلطی فرقہ پرست بی جے پی کو فائدہ پہونچاسکتی ہے ۔ن