ٹی آر ایس سے ہی سنہرا تلنگانہ : سیتا ریڈی

   

شمس آباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس پارلیمانی امیدوار گڈم رنجیت ریڈی کی اہلیہ سیتا ریڈی نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ریاست کو ٹی آر ایس پارٹی ہی سنہرا تلنگانہ بنائے گی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست آج ترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔ عوام کے مسائل کو حل کرتے ہوئے مختلف اسکیمات کے ذریعہ فلاحی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ رنجیت ریڈی صرف عوام کی خدمت کے مقصد سے ہی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ 37 سالوں میں وہ چیوڑلہ کی عوام کی خدمت کرتے آئے ہیں وہ ایک کامیاب بزنس مین ہونے کے ساتھ بہترین شخصیت کے حامل ہے ۔ ان کی کامیابی چیوڑلہ کو ماڈل چیوڑلہ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔۔