حیدرآباد16۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کل 17 ڈسمبر کو تلنگانہ بھون میں پارٹی کے عوامی نمائندوں اور قائدین کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ ، ارکان مقننہ ، رعیتو بندھو ضلعی کمیٹیوں کے صدور، ریاستی کارپوریشنوں کے صدورنشین ، پارٹی عاملہ کے عہدیدار اور دیگر سرکاری کمیٹیوں کے صدور شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ریاستی کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ایم ایل سی انتخابات کے بعد پارٹی سطح پر یہ پہلا اجلاس ہے۔ چیف منسٹر 18 ڈسمبر کو پرگتی بھون میں ضلع کلکٹرس اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ دلت بندھو اور دیگر اسکیمات کا جائزہ لیں گے ۔ حضور آباد اور دیگر چار منڈلوں میں دلت بندھو اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف سکریٹری و ریاستی وزراء اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چیف منسٹر 19 ڈسمبر کو ونپرتی اور 20 ڈسمبر کو جنگاؤں کا دورہ کریں گے۔ ر