ٹی آر ایس قائدین پر ایک شخص کو جلانے کی کوشش کا الزام ٖ : وکرامارکا

   

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (این ایس ایس) کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا اتوار کو کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے مبینہ مظالم کو روکنے کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جبکہ حکمراں پارٹی کے بعض کارکن ان واقعات میں ملوث ہیں۔ قدیم بوئن پلی میں پیش آئے ایک واقعہ کا حوالہ دیا جس میں مبینہ طور پر حکمراں پارٹی کے قائدین نے شوہر کو جلانے کے بعد بیوی کو دست درازی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملوبھٹی وکرامارکا نے مطالبہ کیا کہ بدسلوکی سے متاثرہ عورت کے شوہر شنکرپا کو مناسب علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے شنکرپا کی بیوی سے بدسلوکی کرنے والے ملازمین کو سخت سزا دینے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔ وکرامارکا نے الزام عائد کیا کہ مقامی ٹی آر ایس لیڈر مادھو ریڈی نے اپنے حامیوں کے ساتھ ایک اراضی پر واقع دیوار منہدم کیا تھا۔ متاثرین نے انہیں غیرقانونی اقدام سے روکنے کی کوشش کی تو ملزمین نے شنکرپا کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ علاوہ ازیں اس کی بیوی کو مبینہ طور پر بدسلوکی کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑوں اُتارنے کی کوشش کی گئی۔