حیدرآباد۔ /22 نومبر، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے کئی قائدین اور کارکنوں نے آج صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ مختلف منڈلوں اور قبائیلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی کثیر تعداد نے ریونت ریڈی سے ان کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس کارکنوں کا کانگریس میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی ناکامیوں کو عوام میں اجاگر کریں۔ر