ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی اور عاملہ کا منگل کو ہنگامی اجلاس

   

حیدرآباد۔/13نومبر، ( سیاست نیوز) چیف مسٹر و صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے 15 نومبر کو تلنگانہ بھون میں 2 بجے دن پارٹی کا اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی، پارلیمانی پارٹی، ٹی آر ایس ریاستی عاملہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں اجلاس اہمیت کا حامل ہے۔ بی آر ایس کی ملک بھر میں توسیع کی حکمت عملی طئے کی جائے گی۔ اسی دوران چیف منسٹر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تلنگانہ کے خلاف جارحانہ موقف اور بی جے پی کی جانب سے حکومت کے خلاف مہم کا جواب دینے کیلئے قائدین اور عوامی نمائندوں کو ضروری ہدایات دی جائینگی۔ر