ٹی آر ایس کا آج 20 واں سالانہ یوم تاسیس

   

حیدرآباد ۔ 26 ؍ اپریل( این ایس ایس ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی ( ٹی آر ایس ) کے صدر و ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھرراو نے اپنی پارٹی کے 20 ویں سالانہ یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹی آر ایس کے زیر قیادت ریاستی حکومت ہر شعبہ حیات میں کئے جانے والے فلاحی اقدامات میں کامیابی سے ہمکنار ہوچکی ہے اور ہمیں اپنی کامیابی کا خوشگوار تجربہ حاصل ہوا ہے ۔ریاستی حکومت بالخصوص فلاح و بہبود و توانائی ‘ پینے کے پانی سربراہی ‘ زراعت ‘ صنعتوں اور آبپاشی جیسے شعبوں میں غیر معمولی طور پر عظیم کارنامے درج کروائی ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام سے متعلق دیرینہ خواب کو بھی ٹی آر ایس نے ہی اپنی جدوجہد کے ذریعہ حقیقت میں تبدیل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے ریاست میں جاری لا ک ڈاون کے پیش نظر یوم تاسیس کو سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ توقع ہے کہ کے سی آر پیر کی صبح 9-30 بجے اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر پارٹی پرچم لہرائیں گے ۔