ٹی آر ایس کا کل جنرل باڈی اجلاس

   


الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلامیہ سے اجلاس ملتوی نہیں ہوگا
حیدرآباد۔3۔اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹر سمیتی کی جنرل باڈی کا اجلاس اپنے شیڈول کے مطابق 5اکٹوبر کو 11بجے دن تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلامیہ کی اجرائی کا پارٹی کی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ تلنگانہ راشٹر سمیتی کی جانب سے قومی سطح پر سیاسی جماعت کے اعلان کے سلسلہ میں طلب کئے گئے اجلاس کے متعلق منگوڈ کے ضمنی انتخابات کا اعلامیہ جاری کئے جانے کے بعد تبدیلی توقع کی جارہی تھی لیکن چیف منسٹر نے واضح کیا کہ ٹی آر ایس جنرل باڈی کے اجلاس کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے بلکہ وہ معلنہ وقت اور تاریخ پر ہی منعقد ہوگا۔ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پارٹی کے تمام ارکان پارلیمان‘ اسمبلی ‘ قانون سازکونسل کے علاوہ پارٹی کے ضلعی قائدین کے لئے ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں وہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ 5اکٹوبر کو قومی سطح پر سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ریاستی امور کی ذمہ داری کسے تفویض کریں گے اس بات کا بھی اعلان کرسکتے ہیں۔ م